Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان نے کورونا وائرس کا جنوبی ایشیا میں سب سے بہتر مقابلہ کیا: وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان نے جنوبی ایشیا کے تمام...
شائع 23 مارچ 2022 02:45pm
Photo: FILE
Photo: FILE

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان نے جنوبی ایشیا کے تمام ممالک سے بہتر طور پر کورونا وائرس سے مقابلہ کیا ہے۔

اپنے ٹوئٹر بیان میں وزیراعظم نے کہا کہ میں اپنی حکومت کو مبارکباد دینا چاہتا ہوں جس طرح ہم نے کورونا سے نمٹنے کیلئے اقدامات کیے وہ جنوبی ایشیا کے تمام ممالک سے بہتر ہیں ۔

وزیراعظم عمران خان نے ساؤتھ ایشیا انڈیکس کا بیان بھی شیئر کیا جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان 2020 سے 2022 کے دوران خطے میں سب سے کم بے روزگاری کی شرح کے ساتھ دوسرے جنوبی ایشیائی ممالک کو پیچھے چھوڑ دیتا ہے۔

اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ 2020 سے 2022 کے دوران ہندوستان میں بے روزگاری کی شرح آٹھ فیصد رہی جب کہ پاکستان نے صرف 4.3 فیصد بے روزگاری کی شرح کے ساتھ دوسرے جنوبی ایشیائی ممالک کو پیچھے چھوڑ دیا۔

دریں اثنا،این سی او سی نے بدھ کے روز کہا کہ پاکستان میں دو سالوں میں پہلی بار کورونا وائرس سے کوئی ہلاکت نہیں ہوئی۔

اپنے ٹویٹ میں این سی او سی نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے متعلق کسی ہلاکت کی اطلاع نہیں ملی! تقریباً 2 سالوں میں یہ پہلی بار ہوا ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران، پاکستان میں کیے گئے 34,476 ٹیسٹوں میں سے 443 مثبت کیسز رپورٹ ہوئے۔

مثبتیت کا تناسب 1.28 فیصد ریکارڈ کیا گیا، جبکہ 455 نازک کیسز ہیں۔

پاکستان

Prime Minister

pm imrankhan