Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

’حلیمہ سلطان‘ کو اشتہارمیں دیکھ کر پاکستانی کیوں بھڑک اٹھے؟

ترک اداکارہ اسرا بلگچ المعروف ’حلیمہ سلطان‘ کے حال ہی میں آنے...
شائع 23 مارچ 2022 01:57pm
اسرا بلگچ __ انسٹا گرام فوٹو
اسرا بلگچ __ انسٹا گرام فوٹو

ترک اداکارہ اسرا بلگچ المعروف ’حلیمہ سلطان‘ کے حال ہی میں آنے والے خواتین کے ملبوسات کے اشتہار میں دیکھ کر پاکستانی بھڑک اٹھے اور بےشمار مشورے دے ڈالے۔

اسرا بلگچ نے سلطنتِ عثمانیہ کی تاریخ پر بنائے گئے ترک ڈرامہ سیریل "ارطغرل غازی" میں حلیمہ سلطان کا مرکزی کردار نبھایا تھا۔

حال میں ہی انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر دنیا کی معروف برانڈ ’وکٹوریہ سیکریٹ‘ کے لیے شوٹ کے ساتھ ہی اشتہار کی مختصر ویڈیو شیئر کی۔

تاہم ترک اداکارہ کی وڈیو دیکھ کر لوگوں نے اداکارہ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔

اس کے علاوہ ٹی وی شو کی میزبان اور آر جے انوشے اشرف نے بھی ان کی انسٹاگرام اسٹوری پر سوال کیا کہ "مرد ان کی کو ان فالو کیوں نہیں کرتے؟" انہوں نے یہ بھی کہا کہ مرد اپنی آنکھیں کیوں نہیں ڈھانپ سکتے اور صرف اس وقت کھول سکتے ہیں جب انہیں پڑھنے، گاڑی چلانے اور ٹی وی دیکھنے کی ضرورت ہو۔

پاکستان

Turkey