Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پتوکی: باراتیوں کے مبینہ تشدد سے محنت کش کی ہلاکت پر شادی ہال کو سیل کردیا

اسسٹنٹ کمشنر نے شادی ہال کو سیل کردیا جبکہ زیر حراست 14 مشتبہ افراد سے تفتیش جاری ہے۔
شائع 23 مارچ 2022 12:34pm
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان جلد قانون کی گرفت میں ہونگے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان جلد قانون کی گرفت میں ہونگے۔

پتوکی میں باراتیوں کے مبینہ تشدد سے محنت کش کی ہلاکت پر فوری کارروائی کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر نے شادی ہال کو سیل کردیا جبکہ زیر حراست 14 مشتبہ افراد سے تفتیش جاری ہے۔

پتوکی میں محنت کش اشرف کی باراتیوں کے تشدد سے ہلاکت کیس کی تحقیقات کا سلسلہ جاری ہے جبکہ پولیس کا کہنا ہے وقوعہ سے متعلق مزید شواہد اکٹھے کئے جارہے ہیں۔

تاہم پولیس نے گذشتہ روز 14 مشتبہ افراد کو حراست میں لیا تھا، جن سے تفتیش جاری ہے جبکہ اسسٹنٹ کمشنر نے شادی ہال کو سیل کردیا ہے۔

پولیس کے مطابق مقتول کے پوسٹ مارٹم میں تشدد کے واضح نشانات نہیں پائے گئے تاہم نمونے فرنزک لیب بھجوائے جاچکے ہیں، نمونوں کی رپورٹ کیس حل کرنے میں معاون ثابت ہوگی۔

واضح رہے کہ جاگو والا کے رہائشی محنت کش اشرف کی باراتیوں کے تشدد سے شادی ہال میں ہلاکت کا واقعہ گذشتہ روز پیش آیا تھا۔

تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان جلد قانون کی گرفت میں ہونگے۔

punjab

CM Buzdar

violence