Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

علامہ اقبال کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب

پاک فضائیہ کے چاق و چوبند دستے نے روایتی جذبے اور جوش و جذبے کے ساتھ گارڈز کے فرائض سنبھالے
شائع 23 مارچ 2022 12:09pm
مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی — تصویر: ڈان نیوز
مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی — تصویر: ڈان نیوز

لاہور: علامہ محمد اقبالؒ کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب بدھ کو منعقد ہوئی۔

جبکہ ائیر وائس مارشل زبیر حسن اس موقع پر مہمان خصوصی تھے۔

اس موقع پر انہوں نے علامہ محمد اقبالؒ کی قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور ملک کی ترقی و خوشحالی کے لیے دعا کی جبکہ انہوں نے وزیٹرز بک میں اپنے تاثرات بھی قلمبند کئے۔

واضح رہے کہ یوم پاکستان ملکی تاریخ میں ایک اہم مقام رکھتی ہے، جو ہر سال 23 مارچ کو لاہور کی قرارداد کی منظوری کے موقع پر منایا جاتا ہے

Airforce

lahore

Pakistan Day