مصر، متحدہ عرب امارات اوراسرائیل کے ہم منصب رہنماؤں کی اہم ملاقات
مصر، اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے رہنماؤں نے روز شرم الشیخ کے ریزورٹ بحیرہ احمر میں بات چیت کے لیے ملاقات کی، جس میں مصر نے کہا کہ توانائی کی منڈیوں اور خوراک کی حفاظت کا احاطہ کیا گیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق مصر کے صدر عبدالفتاح السیسی نے ابوظہبی کے ولی عہد شیخ محمد بن زاید اور اسرائیل کے وزیر اعظم نفتالی بینیٹ کے ساتھ ملاقات کرتے ہوئے اجلاس کی میزبانی کی جبکہ متحدہ عرب امارات کے اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کے بعد ان کا پہلا سہ فریقی اجلاس تھا۔
مصر کے صدر نے کہا کہ انہوں نے توانائی کی منڈیوں کے استحکام اور غذائی تحفظ کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی اور علاقائی مسائل پر بھی تفصیل کے بغیر تبادلہ خیال کیا۔
اسرائیلی وزیر اعظم کے دفتر کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ "رہنماؤں نے دنیا اور خطے میں حالیہ پیش رفت کے تناظر میں تینوں ممالک کے درمیان تعلقات اور ہر سطح پر انہیں مضبوط بنانے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا۔"
Comments are closed on this story.