Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ہم نے سانپ بھی مارنا ہے اور لاٹھی بھی بچانی ہے، خورشید شاہ

عدم اعتماد کے بعد نیب کے کردار کو محدود کردیں گے، نیشنل حکومت چار مہینے سے زیادہ نہیں چل سکتی، ہم نے سانپ بھی مارنا ہے اور اپنی لاٹھی بھی بچانی ہے۔
شائع 22 مارچ 2022 10:39pm
خورشید شاہ۔  فوٹو — فائل
خورشید شاہ۔ فوٹو — فائل

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی کامیاب ووٹنگ کے بعد ملک میں دو ماہ کیئر ٹیکر اور چار ماہ نیشنل حکومت ہوگی۔.

آج نیوز کے پروگرام اسپاٹ لائٹ میں گفتگو کرتے ہوئے پی پی رہنما کہتے ہیں کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اتحادیوں سمیت 48 ارکان عدم اعتماد میں اپوزیشن کا ساتھ دیں گے جبکہ متحدہ قومی موؤمنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے ساتھ معاملات کافی حد تک طے کیے جا چکے ہیں، انہیں ساتھ لانے کے لیے کچھ نہ کچھ دینا پڑے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ چند دن کے بعد عوام کو ریلیف مل جائے گا، ن لیگ حکومت چلاتی ہے تو ہم اتحادی بنیں گے، شہباز شریف جو بات کرتےہیں ان کے پیچھے نواز شریف ہوتے ہیں جبکہ آئین کے تحت کوئی تاحیات نااہل نہیں ہوسکتا اور سیاست میں تمام جماعتوں قومی سوچ رکھنی چاہیے۔

خورشید شاہ کہتے ہیں کہ 27مارچ کو تصادم ہو سکتا ہے، لوگوں کی ناجائز گرفتاری پر ان پر کیسز بنیں گے، عدم اعتماد کے بعد نیب کے کردار کو محدود کردیں گے، نیشنل حکومت چار مہینے سے زیادہ نہیں چل سکتی، ہم نے سانپ بھی مارنا ہے اور اپنی لاٹھی بھی بچانی ہے۔

پیپلز پارٹی رہنما نے مزید کہا کہ صوبہ پنجاب کے اگلے وزیراعلیٰ پرویز الہٰی ہوں گے اور کامیاب ووٹنگ کے بعد ملک میں دو ماہ کیئر ٹیکر اور چار ماہ نیشنل حکومت ہوگی۔

AAJ NEWS

PPP

khursheed shah

Vote of Confidence