Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پولینڈ کا روسی شہریوں کے متعلق اہم اعلان

ملک میں روسی شہری کچھ رئیل اسٹیٹ، مالیاتی اثاثے، کمپنیوں کے حصہ دار ہیں جبکہ ہمارا اتھارٹی کیمپ کسی بھی صورت میں ان کے اثاثے ضبط کرنے کی حمایت کرتا ہے۔
شائع 22 مارچ 2022 09:41pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

وارسا: پولش وزیراعظم میٹیوز موراویکی نے ملک میں روسی شہریوں کی جائیدادیں اور اثاثے ضبط کرنے کا اشارہ دے دیا ہے۔

اسکاٹش خبر رساں ادارے روزنامہ ریکارڈ کے مطابق پولش وزیراعظم میٹیوز کا دورانِ انٹرویو کہنا تھا کہ ان کے پاس تھوڑی بہت جائیداد ہے جو روسی شہریوں کی ملکیت ہے اور حکومت ملک میں ایسی جائیداد اور اثاثے ضبط کرنے کا ارادہ رکھتی ہے تاہم اس سلسلے میں اپوزیشن سے مشاورت کی جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملک میں روسی شہری کچھ رئیل اسٹیٹ، مالیاتی اثاثے، کمپنیوں کے حصہ دار ہیں جبکہ ہمارا اتھارٹی کیمپ کسی بھی صورت میں ان کے اثاثے ضبط کرنے کی حمایت کرتا ہے۔

Russian

Ukraine

Poland