Aaj News

ہفتہ, جنوری 11, 2025  
10 Rajab 1446  

ملکی تاریخ میں ڈالر کی قدر ریکارڈ توڑ سطح پر پہنچ گئی

عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں دوبارہ اضافے کے رحجان اور غیر یقینی معاشی وسیاسی صورت حال کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی قیمت آسمان سے باتیں کرنے لگی ہے۔
شائع 22 مارچ 2022 09:10pm
امریکی ڈالر۔  فوٹو — فائل
امریکی ڈالر۔ فوٹو — فائل

کراچی: پاکستان میں پہلی بار اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 183 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں دوبارہ اضافے کے رحجان اور غیر یقینی معاشی وسیاسی صورت حال کے باعث زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں ڈالر کی قیمت آسمان سے باتیں کرنے لگی جس کے تحت ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ امریکی ڈالر کے اوپن ریٹ 183روپے کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں۔

اس ضمن میں ماہرین معاشیات کا کہنا ہے کہ تیل اور دیگر اشیاء کی درآمدات کی ادائیگیوں کی وجہ سے ڈالر کی رسد کے مقابلے میں طلب بڑھ گئی ہے جبکہ ذرمبادلہ کے ذخائر بھی گذشتہ کئی ہفتوں سے تنزلی کا شکار رہے ہیں جو مارکیٹ میں روپیہ کی قدرپر دباؤ کا باعث بن رہے ہیں۔