Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کیا مادھوری ڈکشٹ کرائے کے گھر میں رہائش پزیر ہیں؟

اداکارہ ممبئی شہر میں رہائشی عمارت کے 29 وی منظر پر واقع 5500 اسکوائر گز پر مشتمل ایک رہائشی اپارٹمنٹ میں اپنے شوہر کے ہمراہ منتقل ہوئی ہیں۔
شائع 22 مارچ 2022 08:37pm

ممبئی: سینئر بالی ووڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے حالیہ دنوں میں اپنا گھر تبدیل کیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اداکارہ ممبئی شہر میں رہائشی عمارت کے 29 وی منظر پر واقع 5500 اسکوائر گز پر مشتمل ایک رہائشی اپارٹمنٹ میں اپنے شوہر کے ہمراہ منتقل ہوئی ہیں جس کا کرایہ انہیں 12 لاکھ روپے ماہانہ یعنی پاکستانی روپوں میں تقریباً 26 لاکھ ادا کرنا ہوگا۔

خیال رہے کہ بالی ووڈ اداکارہ مادھوری ڈکشٹ نے رواں برس 'دی فیم گیم' نامی نیٹ فلکس اوریجنل سیریز میں اپنی اداکاری کی خدمات انجام دی ہیں۔

Bollywood

Madhuri Dixit