Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آج ایک بار پھر ہماری عالمی فتح ہوئی، اسد عمر

فاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ آج ایک بار پھر سے ہماری عالمی فتح ہوئی ہے، وزیراعظم عمران خان نے دنیا کے سامنے ناموسِ رسالت کا مقدمہ لڑا ہے، پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا تاریخی جلسہ ہو گا جس میں دنیا دیکھے گی کہ ایک غیور لیڈر کے ساتھ عوام کیسے کھڑی ہوتی ہے۔
اپ ڈیٹ 22 مارچ 2022 07:22pm

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے جنرل سیکریٹری و وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر کا کہنا ہے کہ عمران خان نے دنیا کے سامنے ناموسِ رسالت کا مقدمہ لڑا ہے۔

اسلام آباد میں 27 مارچ کے جلسے کے استقبالیہ کیمپ سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ آج ایک بار پھر سے ہماری عالمی فتح ہوئی ہے، وزیراعظم عمران خان نے دنیا کے سامنے ناموسِ رسالت کا مقدمہ لڑا ہے، پریڈ گراونڈ میں پی ٹی آئی کا تاریخی جلسہ ہو گا جس میں دنیا دیکھے گی کہ ایک غیور لیڈر کے ساتھ عوام کیسے کھڑی ہوتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے دنیا بھر کے سامنے ناموسِ رسالت کی بات کی، اقوام متحدہ نے پاکستان کی قرارداد پر 15 مارچ کو اسلاموفوبیا کا عالی دن قرار دیا، اس سے ثابت ہوا کہ ہم متحد ہو کر خود کو دنیا کے سامنے منوا سکتے ہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے قائد نواز شریف اور مریم نواز نے بھرے جلسے میں افواجِ پاکستان کو گالیاں دی، شہباز شریف کو سوشل میڈیا نظر آ گیا لیکن آپنے بھائی کی گالیاں نہیں نظر آئیں ۔

OIC

Jalsa