Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ن لیگ کا 26 مارچ کو راولپنڈی میں جلسہ کرنے کا فیصلہ

شہباز شریف نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اراکین عدم اعتماد پر ساتھ دے رہے ہیں، وزیراعظم 4 سال سے چور چور کا شور مچاتا رہے ہیں، اب گھروں سے نکلیں اور لوگوں کو بتائیں یہ ہیں چور اور ڈاکو ہیں۔
شائع 22 مارچ 2022 06:04pm

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) نے 26 مارچ کو راولپنڈی میں جلسہ کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

صدر ن لیگ نے جلسے سے متعلق تمام پارٹی عہدیداروں کو مکمل تیاری کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کارکنان بھرپور تیاری کے ساتھ نکلیں، اب وقت آگیا کہ گرتی ہوئی دیوار کو ایک دھکا اور دیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اراکین عدم اعتماد پر ساتھ دے رہے ہیں، وزیراعظم 4 سال سے چور چور کا شور مچاتا رہے ہیں، اب گھروں سے نکلیں اور لوگوں کو بتائیں یہ ہیں چور اور ڈاکو ہیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ اگر عمران خان کو بھارت کا زیادہ ہی شوق ہے تو اپنے پرانے ساتھیوں کے پاس چلے جائیں۔

Shehbaz Sharif

Vote of Confidence