Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ بھر میں دودھ کی قیمت میں 80 روپے فی لیٹر کمی

کراچی میں اس وقت دودھ 70 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے اور کچھ دکاندار ایک لیٹر دودھ کی خریداری پر ایک پاؤ سے آدھا کلو دودھ بھی مفت فراہم کر رہے ہیں۔
اپ ڈیٹ 23 مارچ 2022 01:07pm
Photo: FILE
Photo: FILE

کراچی: گائے اور بھینسوں میں لمپی اسکن بیماری پھیلنے کے باعث کراچی ، حیدرآباد سمیت صوبے بھر میں دودھ کی قیمتوں میں 80 روپے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

ڈیری کیٹل فارمرز ایسوسی ایشن کے مطابق جانوروں میں جِلد کی بیماری کے باعث دودھ کی فروخت میں 40 فیصد تک واضح کمی دیکھی گئی تھی جس کے تحت دودھ کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا گیا تھا۔

تاہم کراچی میں اس وقت دودھ 70 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے اور کچھ دکاندار ایک لیٹر دودھ کی خریداری پر ایک پاؤ سے آدھا کلو دودھ بھی مفت فراہم کر رہے ہیں۔

دوسری جانب صوبائی ٹاسک فورس کی رپورٹ کے مطابق سندھ میں مویشیوں میں لمپی اسکن وائرس کی وجہ سے 235 جانور ہلاک ہو چکے ہیں۔

sindh

Milk

Prices