پتوکی: پاپڑ بیچنے والا مزدور باراتیوں کے تشدد سے جاں بحق، باراتی کھانا کھاتے رہے
پتوکی میں شادی کے دوران پاپڑ بیچنے والا مزدور مبینہ طورپرباراتیوں کے تشدد سے جاں بحق ہوگیا، محنت کش کی لاش شادی ہال میں پڑی رہی اورباراتی مزے سے کھانا کھانے میں مصروف رہے۔
پتوکی میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا، جہاں شادی ہال میں باراتیوں نے پاپڑ بیچنے والے محنت کش اشرف عرف سلطان کو تشدد کا نشانہ بنا کر مار ڈالا۔
جان سے مارنے کے بعد مردہ ضمیر باراتی اس کی لاش کو گھسیٹتے ہوئے شادی ہال کے اندر لے گئے اور بےحسی کی انتہا کر دی۔
لاش فرش پر پڑی رہی اور باراتی مزے سے کھانا کھانے میں مصروف رہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ شادی میں آئے افراد نے اشرف پر جیب کاٹنے کے الزام میں تشدد کیا، تمام ملزمان جلد قانون کی گرفت میں ہوں گے۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی اس کے ورثا موقع پر پہنچ گے، مقتول کے بھائی کا کہنا ہے کہ ہمارے ساتھ ظلم ہوا، ہمیں انصاف چاہیئے۔
پولیس نےمقتول کے بھائی کی درخواست پر مقدمہ درج کرکے 12افراد کوحراست میں لےلیا۔
مقتول کی ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ میں تشدد کی تصدیق نہیں ہوائی تاہم فرانزک رپورٹ میں حقائق سامنےآئیں گے۔
پولیس حکام کے مطابق واقعے میں ملوث دیگر ملزمان کی فوٹیجز اورتصاویرکی مدد سے شناخت کی جارہی ہے۔
اشرف پاپڑ فروخت کر کے بچوں کا پیٹ پالتا تھا آج پتوکی میں شادی ہال میں پاپڑ فروخت کر رہا تھا کہ باراتیوں کے ساتھ جھگڑا ہوا تشدد سے موقعہ پر ہلاک ہو گیا
— Khurram (@Khurram_zakir) March 21, 2022
مگر اصل ظلم اوردرد ناک بات کہ اس کی لاش ہال میں پڑی تھی اور لوگ کھانا کھا رہے تھےانسانی جان کی یہ قیمت ہے
بے حسی کا اندازہ لگائیں pic.twitter.com/KlsMKjQDTA
قصور میں باراتیوں کےمبینہ تشددسےمحنت کش کی ہلاکت کے واقعہ میں شادی ہال مینیجرسمیت12افرادکوحراست میں لے لیا گیا ہے۔ ابتدائی پوسٹمارٹم رپورٹ میں ڈاکٹرز نےمتوفی کےجسم پرتشددکی تصدیق نہیں کی تاہم واقعہ کی ہرپہلوسےانکوائری کی جارہی ہے. PFSA کی ٹیم نےجائےواردات سےشواہداکٹھےکرلئےہیں
— Punjab Police Official (@OfficialDPRPP) March 22, 2022
1/2 https://t.co/spPKuKfFnV pic.twitter.com/ccNBCnPEUx
وزیراعلیٰ پنجاب کا پتوکی واقعے کا نوٹس، آئی جی سے رپورٹ طلب
دوسری جانب وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے پتوکی واقعے کا سخت نوٹس لیتےہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی۔
وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ ملزمان کو جلد قانون کی گرفت میں لایا جائے، ملزمان کسی رعایت کے مستحق نہیں۔
Comments are closed on this story.