Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
17 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور ٹیسٹ: پاکستانی کھلاڑیوں نے کس طرح تماشائیوں میں جوش جگایا؟

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے شیئر کی جانے والی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی تماشائیوں کو شور مچانے کا اشارہ کرتے ہیں۔
شائع 22 مارچ 2022 09:18am

لاہور: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں جاری سیریز کے تیسرے اور آخری ٹیسٹ کے پہلے روز کھلاڑی ہوم کراؤڈ کا جوش بڑھاتے نظر آئے۔

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے ابتداء میں ہی 2 آسٹریلوی بلے بازوں کو پویلین لوٹا کر ٹیم کے ساتھ تماشائیوں میں بھی جوش پیدا کردیا تھا، تاہم تماشائی کچھ دیر بعد ہی خاموش نظر آئے۔

ایسے میں قومی کھلاڑی تماشائیوں کا جوش بڑھاتے ہوئے انہیں شور مچانے کا اشارہ کرتے رہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے شیئر کی جانے والی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی تماشائیوں کو شور مچانے کا اشارہ کرتے ہیں۔

کھلاڑیوں کے اشاروں پر اسٹیڈیم میں موجود تماشائی بھی لبیک کہتے ہوئے بھرپور شور مچاتے ہیں۔

کمنٹیٹرز بھی پاکستانی کھلاڑیوں کے اس انداز پر خوش دکھائی دیے اور کہا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کے دل کی دھڑن دیکھیں، یہی وجہ ہے کہ پاکستان ٹیسٹ کرکٹ کیلئے اچھی جگہ ہے۔

lahore

3rd test match

PAK VS AUS