Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پی ٹی آئی کا جلسہ ڈی چوک کےبجائے پریڈ گراؤنڈ میں ہوگا، اعلامیہ

پی ٹی آئی کے رہنما و سینیٹر فیصل جاوید نے ٹوئٹر پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ 27 مارچ جلسے جتنی تعداد ہوگی اس لحاظ سے ڈی چوک کی جگہ کم پڑ جائے، اس لیے جلسہ گاہ تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
شائع 22 مارچ 2022 12:08am
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر27 مارچ کو ہونے والا جلسہ ڈی چوک کے بجائے پریڈ گراؤنڈ میں کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی نے جلسے کے مقام کی تبدیلی کا باضابطہ نوٹی فکیشن جاری کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ کو سکیورٹی انتظامات اور جلسے کے مقام کی تبدیلی کے متعلق درخواست جمع کی تھی تاہم انتطامیہ نے حکمران جماعت کو پریڈ گراؤنڈ میں جلسہ کرنے کی اجازت دے دی ہے۔

پی ٹی آئی کے رہنما و سینیٹر فیصل جاوید نے ٹوئٹر پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ 27 مارچ جلسے جتنی تعداد ہوگی اس لحاظ سے ڈی چوک کی جگہ کم پڑ جائے، اس لیے جلسہ گاہ تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

فیصل جاوید نے مزید کہا کہ یہ جلسہ ملکی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہو گا، پوری قوم کا اعتماد وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ہے اور اپوزیشن کو یقینی طور پر شکست ملے گی۔

خیال رہے کہ حکمران جماعت نے رواں ماہ کی 27 تاریخ کو ملکی دارلحکومت میں جلسے کا اعلان کیا تھا۔

اسلام آباد

Jalsa