Aaj News

منگل, جنوری 14, 2025  
13 Rajab 1446  

چینی مسافر طیارہ بوئنگ 737 گر کر تباہ، 132 افراد ہلاک

فالائٹ ٹریکنگ ڈیٹا سے معلوم ہوا ہے زمین پر گرنے سے قبل جہاز اپنی اونچائی کھو بیٹھا تھا تاہم 600 سے زائد امدادی کاکنان اور فائر فائٹرز جائے حادثے پر موجود ہنگامی صورتحال پر قابو پانے کی کوشش میں مصرورف ہیں۔
شائع 21 مارچ 2022 08:14pm
بوئنگ 737۔  فوٹو — گلوبل ٹائمز
بوئنگ 737۔ فوٹو — گلوبل ٹائمز

بیجنگ: چائنا ایسٹرن ایئر لائنز کا مسافر طیارہ بوئنگ 737 فلائٹ ایم یو 5735 گوانگشی کے پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں 132 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی ) کی رپورٹ کے مطابق فلائٹ ٹریکنگ ڈیٹا سے معلوم ہوا ہے زمین پر گرنے سے قبل جہاز اپنی اونچائی کھو بیٹھا تھا تاہم 600 سے زائد امدادی کاکنان اور فائر فائٹرز جائے حادثے پر موجود ہنگامی صورتحال پر قابو پانے کی کوشش میں مصرورف ہیں۔

تاحال اس حادثے کی وجہ اور اس میں ہونے والی جانی نقصان کے حوالے سے کوئی معلومات سامنے نہیں آئی ہیں تاہم حادثے کے بعد گوانگشی میں پہاڑوں پر آگ لگنے کی اطلاعات موصول ہوئی تھی جن پر فائر فائٹرز عملے کی جانب سے قابو پا لیا گیا ہے۔

چینی سول ایوی ایشن کے ادارے (سی اے اے) کا کہنا ہے کہ اس بوئنگ 737-800 طیارے پر 123 مسافر اور عملے کے نو افراد سوار تھے جبکہ حادثے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

دوسری جانب طیارے کی کمپنی چائنا ایسٹرن ایئر لائنز کے جاری کردہ بیان میں کہنا ہے کہ وہ میڈیا رپورٹس سے آگاہ ہیں اور اس متعلق مزید معلومات اکٹھی کر رہے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ حادثے کے وقت موسم ابر آلود تھا لیکن بصارت واضح تھی جبکہ طیارہ تقریباً ایک گھنٹے تک ہوا میں موجود رہا اور اپنی منزل کے قریب تھا۔

ایم یو 5735 نامی اس پرواز نے کونمینگ سے مقامی وقت ایک بج کر 11 منٹ پر اڑان بھری تھی اور اس نے تین بج کر پانچ منٹ پر گوانگزو پہنچنا تھا۔

خیال رہے کہ چین میں اس سے قبل بڑا ہوائی جہاز حادثہ 2010 میں پیش آیا تھا جس میں 42 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹے تھے۔

china

Boeing