Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

بالی ووڈ اداکارہ کے ہاں ننھے مہمان کی آمد متوقع

سونم کپور کے اس پوسٹ پر صارفین سمیت کئی نامور بھارتی اداکاروں بشمول کرینہ کپور، رنویر سنگھ، دیا مرزا، مادھوری ڈکشٹ اور جیکلین فرنانڈیز کی جانب سے بھی نیک تمناوں اور خوشی کا اظہار کیا گیا ہے۔
شائع 21 مارچ 2022 06:59pm
اداکارہ سونم کپور اور آنند آہوجا۔  فوٹو — فائل
اداکارہ سونم کپور اور آنند آہوجا۔ فوٹو — فائل

بھارتی اداکارہ سونم کپور حاملہ ہیں اور ان کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

فوٹو شیئرنگ ایپلیکیشن انسٹاگرام پر اداکارہ نے اپنے شوہر کے ہمراہ ایک تصویر شائع کی جس میں انہوں نے اپنے مداحوں کو بچے کی پیدائش سے متعلق خوشخبری سے آگاہ کیا ہے۔

سونم کپور کے اس پوسٹ پر صارفین سمیت کئی نامور بھارتی اداکاروں بشمول کرینہ کپور، رنویر سنگھ، دیا مرزا، مادھوری ڈکشٹ اور جیکلین فرنانڈیز کی جانب سے بھی نیک تمناوں اور خوشی کا اظہار کیا گیا ہے۔

اداکارہ کی اس پوسٹ پر اب تک 7 لاکھ سے زائد لائکس اور 5 ہزار کمنٹس موصول ہوچکے ہیں۔

خیال رہے کہ سونم کپور اور ان کے شوہر آنند آہوجا 2018 میں رشتہ ازدویاج میں منسلک ہوئے تھے تاہم اداکارہ کو آخری بار 2019 میں ایک بھارتی فلم میں اداکاری کرتے دیکھا گیا تھا۔

Bollywood

Indian Actress