Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

بلاول اور شہباز کا اسپیکر قومی اسمبلی پر آئین شکنی کا الزام

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور پیپلز ...
شائع 21 مارچ 2022 06:13pm
Photo: FILE
Photo: FILE

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف اور پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے تاخیر سے اجلاس بلانے پر آئین کی خلاف ورزی کی ہے۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن رہنماؤں نے سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن (ایس سی بی اے) کی درخواست کی سماعت میں شرکت کی جس میں وزیر اعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ سے قبل "انتشار" کو روکنے کے لیے عدالت عظمیٰ کی مداخلت کی درخواست کی گئی تھی۔

اس دوران شہباز شریف نے الزام عائد کیا کہ اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے تاخیر سے اجلاس بلانے سے آئین کی خلاف ورزی کی ہے۔

انہوں نے سوال کیا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کو کیا مشکل پیش آئی کہ انہوں نے پہلے ایوان کا اجلاس نہیں بلایا اور کہا کہ اسپیکر نے شعوری طور پر اجلاس نہیں بلایا۔

انہوں نے مزید کہا کہ او آئی سی کے اجلاس کی وجہ سے اپوزیشن نے لانگ مارچ میں تاخیر کی ہے۔

اس موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ حکومت عدم اعتماد کے ووٹ سے بھاگ رہی ہے۔

انہوں نے قومی اسمبلی کے سپیکر کو مشورہ دیا کہ وہ ہوشیاری سے کام لیں ورنہ یہ لوگ انہیں پھنسائیں گے۔

انہوں نے پارلیمنٹ لاجز پر حملے کی مذمت کی اور کہا کہ حکومت اس طرح کے حملوں سے دہشت پھیلانے کی کوشش کر رہی ہے۔

انہوں نے اسلام آباد میں سندھ ہاؤس پر حملے کا نوٹس لینے پر عدالت عظمیٰ کی تعریف کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ عدلیہ کسی سیاسی پہلو کے بجائے آئین کا ساتھ دے گی۔

Shehbaz Sharif

پاکستان

PPP

Bilawal Bhutto Zardari