Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سوشل میڈیا پر ترک اداکارہ کے ایک پوسٹ پر پاکستانی صارفین کی اظہارِ برہمی

اسرا بلگیج نے دو روز قبل وکٹوریا سیکریٹ نامی لنگری کمپنی کی ایک اشتہاری ویڈیو اپنے انسٹاگرام ہینڈل سے پوسٹ کی جس میں وہ خود لنگری زیب تن کیے ظاہر ہوئی تھیں۔
شائع 21 مارچ 2022 06:19pm
اسرا بلگیچ۔  فوٹو — فائل
اسرا بلگیچ۔ فوٹو — فائل

معروف ترک ڈرامہ 'ارطغل' سے شہرت پانے والی اداکارہ اسرا بلگیج عرف حلیمہ سلطان ایک بار پھر انسٹاگرام پر تنقید کی زد میں آ گئی ہیں۔

اسرا بلگیج نے دو روز قبل وکٹوریا سیکریٹ نامی لنگری کمپنی کی ایک اشتہاری ویڈیو اپنے انسٹاگرام ہینڈل سے پوسٹ کی جس میں وہ خود لنگری زیب تن کیے ظاہر ہوئی تھیں۔

حلیمہ سلطان کا کردار نبھانے والی اداکارہ کو لنگری پہننے پر پاکستانی صارفین کی جانب سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے جبکہ ترکی اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے کچھ صارفین نے کہیں تعریفوں کے پُل باندھے اور کچھ لوگوں نے انہیں ایسی تصاویر اپلوڈ نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

انسٹاگرام — اسکرین گریب
انسٹاگرام — اسکرین گریب

ایک صارف اپنے تبصرے میں لکھتے ہیں کہ وہ کون لوگ ہیں جو پاکستانی صارفین کی جانب سے منفی تبصرے پڑھنے کے لیے کامنٹ سیکشن میں آئے ہیں؟ تاہم بعض صارفین کو تبصروں میں اداکارہ کو شرم یاد دلاتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

خیال رہے کہ اسرا بلگیج اس سے قبل بھی انسٹاگرام پر نا مناسب لباس میں تصویر پوسٹ کرنے پر تنقید کی زد میں آچکی ہیں جس کے بعد انہوں نے اس پوسٹ میں دیے گئے تبصروں کے سیکشن کو بند کردیا تھا۔

Ertugrul Ghazi

Instagram