Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

آصف زرداری، نوازشریف اور مولانا فضل الرحمان ملک کیلئے ناسور قرار

کراچی :پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ءخرم شیر زمان نے سابق صدرآصف...
شائع 21 مارچ 2022 03:57pm

کراچی :پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ءخرم شیر زمان نے سابق صدرآصف زرداری، سابق وزیراعظم نواز شریف اور پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کو ملک کیلئے ناسور قرار دے دیا ۔

پاکستان تحریک انصاف نے سندھ اسمبلی میں چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کخلا ف مذمتی قرارداد جمع کروادی۔

سندھ اسمبلی کمیٹی روم میں پریس کانفرس کرتے ہوئے خرم شیر زمان نے کہا کہ بلاول نے او آئی سی کخلا ف بات کرکے یہ ثابت کردیا کہ وہ بھٹو کی نہیں زرداری کی نسل ہے،11سال بعد او آئی سی کا ہونا ہماری کامیابی کی ضمانت ہے ۔

خرم شیر زمان نے کہا کہ آصف زرداری ، نواز شریف اور مولانا فضل الرحمان ملک کی ترقی میں بڑی رکاوٹ ہے ، ان کا کام محض ضمیر فروشوں کی خرید و فروخت کرنا ہے،جنہوں نے منڈی لگائی ہوئی ہے۔

سعید غنی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے خرم شیر زمان نے کہا کہ آج ڈھکن منسٹر خارجہ پالیسی کو ناکام کہتا ہے ،جو خود بھول بیٹھا ہے گزشتہ 11سالوں میں سب سے زیادہ غبن و کرپشن اسی کی منسٹری میں رہی ہے ۔

Nawaz Sharif

karachi

Asif Zardari

Molana Fazal ur Rehman