یوم پاکستان: سندھ حکومت کا عام تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری
عام تعطیل کے موقع پر غیر معمولی خدمات ادا کرنے والے ادارے جیسے کہ پولیس، فائربرگیڈ، کووڈ ایمرجنسی کی روک تھام اور کنٹرول کی ٹیمیں فعال رہیں گی۔
کراچی: حکومت سندھ نے "یوم پاکستان" کے موقع پر صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔
جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق اس دن صرف غیر معمولی خدمات ادا کرنے والے ادارے جیسے کہ پولیس، فائربرگیڈ، کووڈ ایمرجنسی کی روک تھام اور کنٹرول کی ٹیمیں فعال رہیں گی۔
تاہم "یوم پاکستان" کے موقع پر مسلح افواج عام طور پر پاکستان نیوی، ایئر فورس اور آرمی کی طرف سے منعقدہ فوجی پریڈز کے ذریعے اپنی عسکری طاقت کا مظاہرہ کرتی ہیں۔
واضح رہے کہ "یوم پاکستان" 1940 کے لاہور ریزولیوشن ایکٹ یا پاکستان کی قرارداد کو یاد کرنے کیلئے منایا جاتا ہے، جس کے نتیجے میں اسلامی جمہوریہ پاکستان وجود میں آیا۔
اس دن تمام سرکاری دفاتر سمیت بڑے کاروباری مراکز، بینک اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔
Sindh government
Pakistan Day
Sindh PPP
مقبول ترین
Comments are closed on this story.