Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جہانگیر ترین گروپ نے پنجاب کابینہ اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ کرلیا

ہمارے گروپ کا کوئی بھی وزیرکابینہ کے آج ہونے والے اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا، عون چوہدری
شائع 21 مارچ 2022 01:43pm

لاہور:جہانگیرترین گروپ نے پنجاب کابینہ اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ کرلیا، کابینہ کے آج ہونےوالے اجلاس میں ترین گروپ سے تعلق رکھنے والے وزرا شرکت نہیں کریں گے۔

جہانگیرترین گروپ نے پنجاب کابینہ کے آج ہونے والے اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ کر لیا۔

ترین گروپ کے رہنماء عون چوہدری کا کہنا ہے کہ ہمارے گروپ کا کوئی بھی وزیرکابینہ کے آج ہونے والے اجلاس میں شرکت نہیں کرے گا،ہمارامطالبہ مائنس بزدار ہے اس سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی وزرا کی جانب سے کوششیں کی جا رہی ہیں کہ ترین گروپ کے وزرا ءکی آج کے اجلاس میں شرکت یقینی بنائی جائے، اس سلسلے میں رابطے بھی کئے جارہے ہیں۔

lahore

Jahangir Tareen Group

punjab cabinet