Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ میں اقلیتوں کیلئے 5 فیصد کوٹہ مختص کردیا: وزیراعلی سندھ

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ حکومت سندھ ...
شائع 21 مارچ 2022 01:28pm
Photo: FILE
Photo: FILE

کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ حکومت سندھ نے صوبے میں مذہبی اقلیتوں کیلئے ملازمتوں کا 5 فیصد کوٹہ مختص کر دیا ہے۔

وزیر اعلیٰ سے قومی اقلیتی کمیشن کے ایک وفد نے چیئرمین کی سربراہی میں ملاقات کی۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ حکومت صوبے بھر میں اقلیتوں کے لیے ملازمتوں کے کوٹے پر مکمل عملدرآمد کر رہی ہے۔

مراد علی شاہ نے کہا کہ اقلیتوں کے تحفظ کا بل صوبائی اسمبلی میں زیر غور ہے۔

انہوں نے کہا کہ میری کابینہ میں تین وزراء ہیں جن کا تعلق مذہبی اقلیت سے ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم صوبے بھر میں بین المذاہب ہم آہنگی کے لیے کام کر رہے ہیں۔

وزیر اعلیٰ سندھ نے جمعرات کو وفاقی حکومت کو صوبے میں گورنر راج کے نفاذ کے خلاف 'سخت' عوامی ردعمل سے خبردار کیا۔

اس سے قبل اسلام آباد کے سندھ ہاؤس میں چھپے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے متعدد ایم این ایز اسکرین پر نظر آئے۔

CM Sindh

Murad Ali Shah

Sindh government

sindh chief minister