Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب میں تبدیلی کیلئے مثبت اشارے ملے ہیں، عون چوہدری کی جہانگیر ترین کو بریفنگ

ملک کے سیاسی منظر نامے پر رابطوں میں تیزی آگئی، ترین گروپ کے سربراہ جہانگیر ترین سے عون چوہدری نے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔
اپ ڈیٹ 21 مارچ 2022 03:27pm

لاہور:ترین گروپ کے رہنماء عون چوہدری نے جہانگیر ترین کو بتایا کہ پنجاب میں تبدیلی کیلئے مثبت اشارے ملے ہیں۔

ملک کے سیاسی منظر نامے پر رابطوں میں تیزی آگئی، ترین گروپ کے سربراہ جہانگیر ترین سے گروپ کے رہنماء عون چوہدری نے ٹیلی فونک رابطہ کیا، جس میں انہوں نے جہانگیرترین کو حکومتی شخصیات سے رابطوں اور ملاقاتوں سے متعلق بریفنگ دی ۔

ذرائع کے مطابق عون چوہدری نے جہانگیر ترین کو وزیردفاع پرویز خٹک کے رابطے اور ملاقات کے حوالے سے بھی آگاہ کیا۔

عون چوہدری نے بتایا کہ پرویز خٹک نے ترین گروپ سے اپنے فیصلے روکنے کی درخواست کی ہے اور پرویزخٹک سے ملاقات میں پنجاب میں تبدیلی کے مثبت اشارے ملے ہیں۔

عون چوہدری نے جہانگیر ترین کو مزید بتایا کہ پنجاب کی اہم شخصیات نے بھی ترین گروپ کے رہنماؤں سے ملاقات کی ہے اس پر جہانگیر ترین نے ہدایت کی کہ گروپ متحد رہے اور مشاورت سے فیصلے کرے۔

عون چوہدری نے کہا کہ جہانگیر ترین ڈاکٹرز کی اجازت کی صورت میں ایک ہفتے میں واپس آسکتے ہیں۔

lahore

Pervez Khattak

Jahangir Tareen

Tareen group