Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

تیسرا ٹیسٹ: آسٹریلیا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ

قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور فہیم اشرف کی جگہ نسیم شاہ کو شامل کیا گیا ہے جبکہ آسٹریلوی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
شائع 21 مارچ 2022 09:46am

لاہور: تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں آسٹریلیا نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں آسٹریلیا کے کپتان پیٹ کمنز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ اگر ہم ٹاس جیتتے تو ہم بھی پہلے بیٹنگ کا ہی فیصلہ کرتے لیکن آسٹریلیا کو جلدی آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے۔

قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے اور فہیم اشرف کی جگہ نسیم شاہ کو شامل کیا گیا ہے جبکہ آسٹریلوی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

پاکستانی اسکواڈ

پاکستانی ٹیم میں امام الحق، عبداللہ شفیق، اظہر علی، کپتان بابر اعظم، محمد رضوان، فواد عالم، نعمان علی، ساجد خان، شاہین شاہ آفریدی، حسن علی اور نسیم شاہ شامل ہیں۔

آسٹریلوی اسکواڈ

آسٹریلین ٹیم میں عثمان خواجہ، ڈیوڈ وارنر، مارنوس لیبوشین، اسٹیو اسمتھ، ٹریوس ہیڈ، کیمرون گرین، الیکس کیری، مچل اسٹارک، پیٹ کمنز، نیتھن لائن اور مچل سوئپسن شامل ہیں۔

خیال رہے کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان راولپنڈی اور کراچی میں کھیلے جانے والے دونوں ٹیسٹ میچز بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گئے تھے۔

lahore

3rd test match

TOSS

PAK VS AUS