Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مردان میں کچے مکان کی چھت گرگئی، 3 افراد جاں بحق

مردان کے علاقے مایار میں کچے مکان کی چھت گرگئی، چھت گرنے سے 3...
شائع 21 مارچ 2022 09:32am

مردان کے علاقے مایار میں کچے مکان کی چھت گرگئی، چھت گرنے سے 3 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

مردان کے علاقے مایار میں لیاقت نامی شخص کی کچے مکان کی چھت گر نے کے نتیجے میں لیاقت، اس کی 5سالہ بیٹی علشا اور 3سالہ بیٹا طلحہ موقع پر جاں بحق ہوگئے،حادثے میں جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہیں ۔

اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم نے موقع پر پہنچ کر طبی امداد فراہم کی لیکن جانبرنہ ہوسکے تینوں افراد کی ناگہانی موت پر پورا علاقہ افسردہ ہے ۔

Roof Collapse

Mardan