Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

الیکشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیراعظم سمیت وفاقی وزراء کو نوٹس جاری

الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم اور وزیراعلی خیبرپختونخوا سمیت وفاقی وزراء اور ممبران اسمبلی کو نوٹس جاری کردئیے۔
شائع 21 مارچ 2022 09:23am

اسلام آباد: الیکشن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر وزیراعظم عمران خان سمیت وفاقی وزراء کو نوٹس جاری کردیئے گئے۔

گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان، وزیر اعلی خیبرپختونخوا محمود خان،وفاقی وزراء مراد سعید،وزیر علی زیدی،سینیٹر فیصل جاوید،ایم این اے جنید اکبر اور ایم پی اے شکیل خان اور پیر مصور نے ملاکنڈ میں جلسہ عام میں شرکت کرکے خطاب کیا تھا۔

خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی وجہ سے وزراء کو عوامی جلسوں میں شرکت پر پابندی عائد کی گئی تھی لیکن نوٹس کے باوجود ملاکنڈ میں جلسہ عام میں شرکت کرکے خطاب بھی کیا جس پر الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم اور وزیراعلی خیبرپختونخوا سمیت وفاقی وزراء اور ممبران اسمبلی کو نوٹس جاری کردئیے۔

نوٹس کےمطابق سب کو ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر ملاکنڈ کے دفتر میں 22 مارچ کو صبح 10 بجےطلب کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے ہدایت دی ہے کہ بذات خود یا بذریعہ وکیل وضاحت پیش کیا جائے ۔

ECP

اسلام آباد

notice

pm imrankhan

ministers