Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

پنجاب حکومت نے عوام کو ریلیف دینے کیلئے 8ارب روپے کا رمضان پیکج مختص کردیا

پنجاب حکومت نے بڑے رمضان پیکج کا اعلان کردیا، رمضان پیکج کے تحت عوام کو 8ارب روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔
اپ ڈیٹ 20 مارچ 2022 02:33pm

لاہور:پنجاب حکومت نے رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف دینے کیلئے 8ارب روپے کا رمضان پیکج مختص کردیا۔

پنجاب حکومت نے بڑے رمضان پیکج کا اعلان کردیا، رمضان پیکج کے تحت عوام کو 8ارب روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا کہنا ہے کہ حکومت نے ماہ مقدس میں کمزور طبقات کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے خصوصی پیکج دیا ہے، رمضان پیکج کی پائی پائی حقدار کو پہنچائی جائے گی، رواں برس رمضان بازاروں میں عوام کو گزشتہ سال کی قیمتوں کے مطابق اشیا دستیاب ہوں گی،10کلو آٹےکا تھیلہ 375روپے میں ملےگا جبکہ آلو، پیاز، ٹماٹر سمیت 13آئٹمز عام مارکیٹ سے کم نرخوں پر دستیاب ہوں گی۔

عثمان بزدار نے مزید بتایا ہے کہ رمضان المبارک میں عوام کو سبزیوں، پھل اور دالوں پر 1 ارب 25 کروڑ روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا یہ بھی کہنا ہے کہ صوبے بھرمیں 317رمضان بازار 25شعبان سے مکمل فعال ہوں گے، رمضان پیکج کی خود نگرانی کروں گا۔

CM Usman Buzdar

lahore

Punjab Govt

Ramadan