Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

مانسہرہ میں خاتون اسسٹنٹ کمشنر حملے میں زخمی، 3 ملزمان گرفتار

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا جبکہ زخمی خاتون اسسٹنٹ کمشنر کو ابتدائی طعی امداد کے بعد گھر کو روانہ کردیا گیا۔
شائع 20 مارچ 2022 11:45am

مانسہرہ میں خاتون اسسٹنٹ کمشنر ماروی ملک شیر کارسوار ملزمان کے حملے میں زخمی ہوگئیں، پولیس نے 3ملزمان کو گرفتار کرلیا جبکہ واقعے کا مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی۔

گزشتہ روز اسپیشل پرائس مجسٹریٹ مانسہرہ ماروی ملک شیر غازی کوٹ مانسہرہ کے مقام پر پرائس چیکنگ کے بعد واپس آرہی تھیں کہ پراڈو گاڑی میں سوار 3افراد نے پیچھا کیا، راستے میں گاڑی آگے پیچھے کرتے اور ویڈیو و تصاویریں بناتے رہے ۔

منع کرنے پر تینوں نوجوانوں نے اے سی ماروی ملک شیر،ان کے ڈرائیور اور گن مین کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 3ملزمان کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا جبکہ زخمی خاتون اسسٹنٹ کمشنر کو ابتدائی طعی امداد کے بعد گھر کو روانہ کردیا گیا ۔

police

Mansehra