Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عرب اتحاد نے سعودی اہم تنصیبات کو نشانہ بنانے والے 4 حوثی ڈرونز تباہ کر ڈالے

اتحاد نے مزید کہا کہ حوثیوں کے حملوں میں کوئی انسانی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن شہریوں کی گاڑیوں اور مکانات کو کچھ نقصان پہنچا۔
شائع 20 مارچ 2022 11:33am
سعودی  میڈیا
سعودی میڈیا
سعودی گزٹ
سعودی گزٹ

جدہ: یمن میں جائز حکومت کی حمایت کرنے والے عرب اتحاد نے دہشت گرد حوثی ملیشیا کی طرف سے سعودی عرب کے جنوبی علاقے میں اقتصادی اور شہری تنصیبات کی طرف فائر کیے گئے دھماکا خیز مواد سے لَدے 4 ڈرون کو روک کر تباہ کر دیا۔

سعودی میڈیا کے مطابق ہفتے کے روز دیر گئے اطلاع دی کہ صنعاء کے بین الاقوامی ہوائی اڈے سے حوثی ڈرونز نے پانی صاف کرنے والے ایک اسٹیشن، سعودی آرامکو کی ایک سہولت، ایک گیس اسٹیشن اور ایک پاور پلانٹ کو نشانہ بنایا۔

معاشی تنصیبات اور شہری املاک کو نشانہ بنانے والے دشمنانہ حملے۔ تصویر: ایس پی اے
معاشی تنصیبات اور شہری املاک کو نشانہ بنانے والے دشمنانہ حملے۔ تصویر: ایس پی اے

عرب اتحاد نے مزید کہا کہ حوثیوں کے حملوں میں کوئی انسانی جانی نقصان نہیں ہوا لیکن شہریوں کی گاڑیوں اور مکانات کو کچھ نقصان پہنچا۔

مزید کہا کہ حوثیوں میں اضافہ یمنی بحران کے پرامن حل تک پہنچنے کے لیے بین الاقوامی کوششوں کو ملیشیا کی جانب سے مسترد کرنے کو ظاہر کرتا ہے۔

تاہم ذرائع نے بتایا کہ انصار اللہ نے سعودی عرب پر بڑے پیمانے پر ڈرون حملے کئے، جس کی نتیجے میں سعودی عرب میں جدہ، خامس مشیط، جیزان اور ابہا ایئرپورٹ سمیت اہم تنصیبات کو نقصان پہنچا ہے۔

Yamen war

Houthi

Saudi Arab