Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بلاول مسلمانوں کے حقوق کی بات کرنے سے ڈرتے ہیں، اسد عمر

انہوں نے مزید کہا کہ اتنی کھلی مسلم دشمنی کہ اسلامی کانفرنس روکنے کی دھمکی؟ کانفرنس تو ہوگی، مسلم امہ کی یکجہتی کا اظہارِ بھی ہوگا اور دنیا بھی دیکھے گی، روک سکو تو لو۔
شائع 19 مارچ 2022 07:21pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

** پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے جنرل سیکریٹری و وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے کہا کہ ہمیں معلوم ہے بلاول مسلمانوں کے حقوق کی بات کرنے سے ڈرتے ہیں۔**

ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر نے پاکستان پیپلز پارٹی(پی پی پی) کے شریک چیئرمین کی او آئی سی اجلاس کو بلاک کرنے کی دھمکی پر ردعمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ بلاول ہمیں یہ تو پتہ تھا کے آپ مسلمانوں کے حقوق کی بات کرنے سے ڈرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اتنی کھلی مسلم دشمنی کہ اسلامی کانفرنس روکنے کی دھمکی؟ کانفرنس تو ہوگی، مسلم امہ کی یکجہتی کا اظہارِ بھی ہوگا اور دنیا بھی دیکھے گی، روک سکو تو لو۔

Vote of Confidence

OIC