Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

یوکرینی جوڑے نے روس کے خلاف جنگ میں شرکت کرنے کیلئے تیاری پکڑ لی

نوجوان جوڑے کا کہنا ہے کہ شہری دفاع کا تربیتی کیمپ مستقبل کے جیلنجز سے نمٹنے کے لیے خود کو ذہنی طور پر تیار کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔
شائع 19 مارچ 2022 05:59pm
فوٹو — رائٹرز
فوٹو — رائٹرز

اودیسہ: یوکرین میں ایک جوان جوڑے نے بھی روس کے خلاف جنگ میں شمولیت کرنے کے لیے تیاری پکڑ لی ہے۔

برطانوی خبر رساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق 26 سالہ اولگا موروز پیشہ ورانہ گرافکس ڈیزائنر اور 32 سالہ میکسم سیلس منیجر اپنی عنقریب شادی کی تیاری میں مصروف تھے جو شہر میں واقع ٹریننگ سینٹر میں جنگ کی تربیت لے رہے ہیں۔

یوکرین اور روس کے مابین جنگ کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے نوجوان جوڑے کا کہنا ہے کہ شہری دفاع کا تربیتی کیمپ مستقبل کے جیلنجز سے نمٹنے کے لیے خود کو ذہنی طور پر تیار کرنے میں مدد فراہم کرتا ہے۔

Ukraine