Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

اوگرا کرپشن: احتساب عدالت کا سابق وزرائے اعظم کے حق میں فیصلہ

عدالت نے کہا دائرہ اختیار ختم ہونے پر عدالت ان ملزمان کو بری بھی قرار نہیں دے سکتی۔ متعلقہ فورم پر ملزمان کیخلاف کارروائی ہو سکتی ہے تاہم احتساب عدالت اپنا دائرہ اختیار ختم ہونے پر کارروائی روک رہی ہے۔
شائع 19 مارچ 2022 05:10pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

اسلام آباد: احتساب عدالت نے توقیر صادق کو بطور اوگرا چیئرمین کی غیر قانونی تعیناتی کیس کا فیصلہ سنا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جسٹس محمد بشیر نے سابق چیئرمین اوگرا توقیر صادق کی غیر قانونی تعیناتی کا ریفرنس نیب کو واپس کرنے کا تفصیلی فیصلہ جاری کرتے ہوئے فیصلے میں لکھا کہ سابق وزرائے اعظم یوسف رضا گیلانی اور راجا پرویز اشرف سمیت دیگر ملزمان پر مالی فوائد لینے کے شواہد موجود نہیں ہیں اس لیےکیس نہیں چل سکتا اور ترمیمی آرڈیننس مالی فوائد لینے کے شواہد لازم قرار دیتا ہے۔

عدالت نے کہا دائرہ اختیار ختم ہونے پر عدالت ان ملزمان کو بری بھی قرار نہیں دے سکتی۔ متعلقہ فورم پر ملزمان کیخلاف کارروائی ہو سکتی ہے تاہم احتساب عدالت اپنا دائرہ اختیار ختم ہونے پر کارروائی روک رہی ہے۔

واضح رہے کہ یوسف رضا گیلانی پر پرویز اشرف کو خلاف ضابطہ تعیناتی کمیٹی کا سربراہ بنانے کا الزام ہے جبکہ راجا پرویز اشرف پر خلاف ضابطہ توقیر صادق کو شارٹ لسٹ امیدواروں میں شامل کرنے کا الزام عائد ہے۔

PPP