Aaj News

ہفتہ, جنوری 11, 2025  
10 Rajab 1446  

سندھ رینجرز اور پولیس کی بڑی کارروائی، دو منشیات فروش گرفتار

ملزمان کے قبضے سے ساڑھےنو کلو چرس برآمد کی گئی ہے، دوران تفتیش ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ قلعہ عبداللہ بلوچستان سے منشیات فروٹ کی پیٹیوں میں چھپا کر نیوسبزی منڈی لاتے اور کراچی کے مختلف علاقوں میں فروخت کرتے تھے۔
شائع 19 مارچ 2022 02:43pm

کراچی: سندھ پولیس اور رینجرز نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ساڑھے 9 کلو چرس سمیت دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان رینجرز سندھ اور پولیس نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے کراچی کے علاقے سپرہائی وے سبزی منڈی سے منشیات فروشی میں ملوث دو ملزمان عبدالرحمٰن اور اکبر کو گرفتار کرلیا ہے۔

ترجمان سندھ رینجرز کا کہنا ہے کہ ملزمان کے قبضے سے ساڑھےنو کلو چرس برآمد کی گئی ہے، دوران تفتیش ملزمان نے اعتراف کیا کہ وہ قلعہ عبداللہ بلوچستان سے منشیات فروٹ کی پیٹیوں میں چھپا کر نیوسبزی منڈی لاتے اور کراچی کے مختلف علاقوں میں فروخت کرتے تھے۔

تاہم گرفتار ملزمان بمعہ منشیات کو مزید قانونی کارروائی کے لیے پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔

Balochitan

karachi

drugs