Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

رمیش کمار نے شہباز گِل کو لیگل نوٹس بھیج دیا

شہباز گل کے الزامات کے بعد پی ٹی آئی کے سپورٹرز کی جانب سے دھمکیاں بھی دی جا رہی ہے اور اگر وزیراعظم کے معاون خصوصی نے معافی نہ مانگی تو ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا جائے گا۔
شائع 19 مارچ 2022 01:54pm

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رکنِ قومی اسمبلی رمیش کمار نے وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغیات ڈاکٹر شہباز گِل کو لیگل نوٹس بھیج دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق رمیش کمار نے اپنے وکیل وساطت میں لیگل نوٹس بھیجا ہے جس میں شہباز گلِ کو 15 روز میں معافی مانگنے کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے۔

نوٹس متن میں لکھا ہے کہ شہباز گِل نے نجی ٹی وی شو میں نامناسب الفاظ کا استعمال کرتے ہوئے رمیش کمار پر پنجاب میں ادویات کی فروخت سے متعلق بے بنیاد الزامات عائد کیے ہیں۔

نوٹس میں لکھا گیا شہباز گل کے الزامات کے بعد پی ٹی آئی کے سپورٹرز کی جانب سے دھمکیاں بھی دی جا رہی ہے اور اگر وزیراعظم کے معاون خصوصی نے معافی نہ مانگی تو ہتک عزت کا دعویٰ دائر کیا جائے گا۔

Vote of Confidence

shehbaz gill