Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

زیلینسکی کی پیوٹن کو مذاکرات کی پیشکش

ویڈیو پیغام میں زیلینسکی نے پیوٹن سے مخاطب ہوئے کہا کہ اب ملاقات اور بات کرنے کا وقت آگیا ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ انہیں سب کی جانب سے بلخصوص ماسکو میں سنا جائے۔
شائع 19 مارچ 2022 01:29pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

کیف: یوکرین کے صدر ولادمیر زیلینسکی نے روسی صدر ولادمیر پیوٹن کو مذاکرات کرنے کی پیشکش کردی ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے (بی بی سی) کی رپورٹ کے مطابق شائع کردہ ویڈیو پیغام میں زیلینسکی نے پیوٹن سے مخاطب ہوئے کہا کہ اب ملاقات اور بات کرنے کا وقت آگیا ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ انہیں سب کی جانب سے بلخصوص ماسکو میں سنا جائے۔

یوکرینی صدر نے روسی افواج کو بندرگاہی شہر ماریوپول کی ناکہ بندی کرنے اور رہائشی علاقوں پر شیلنگ کرکےانسانی تباہی کو جنم دینے کا الزام بھی عائد کیا ہے۔

خیال رہے کہ چند روز قبل روسی صدر ولادمیر پیوٹن کا کہنا تھا کہ مغرب کا عالمی سیاسی اور معاشی غلبہ اختتام پر ہے، یوکرین میں روس کی فوجی مہم پر امریکا اور اس کے اتحادیوں کی طرف سے ہم پر غیر معمولی پابندیاں عائد کرنے کے تازہ ترین اقدامات ایک دور کے خاتمے کی علامت ہیں۔

Ukraine

Volodymyr Zelensky

Putin