Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

تحریک انصاف ناپاک عزائم پر مبنی سیاسی جماعت ہے، مرتضیٰ وہاب

ایڈمنسٹریٹر کراچی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ناپاک عزائم پر مبنی ایک انتشاری جماعت یے، جس کا مقصد محض لڑائی جھگڑے کروانا ہے، عمران خان سن لیں ان کا وقت پورا ہوچکا ہے اب وہ جانے کی تیاری کریں۔
شائع 18 مارچ 2022 05:19pm
فوٹو — آج نیوز
فوٹو — آج نیوز

کراچی: ترجمان سندھ حکومت و ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی گورنر راج کے قابل نہیں ہے۔

سندھ اسمبلی میں میڈیا بریفنگ کے دوران ایڈمنسٹریٹر کراچی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ناپاک عزائم پر مبنی ایک انتشاری جماعت یے، جس کا مقصد محض لڑائی جھگڑے کروانا ہے، عمران خان سن لیں ان کا وقت پورا ہوچکا ہے اب وہ جانے کی تیاری کریں۔

ترجمان سندھ حکومت نے کہا کہ اسپیکر قومی اسمبلی وزیر اعظم عمران خان کے ٹائیگر ہیں، اسد قیصر نے پاسداری کا حلف لیا ہے مگر وہ اجلاس نہ بلاکر آئین کی خلاف ورزی کر رہے ہیں۔

صوبے میں گورنر راج لگانے پر مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ دانشور عوام خود بخوبی جانتی ہے کہ کیا یہ گورنر راج کے قابل ہیں ؟ سیاسی مفاد کے لئے کسی صورت گورنر راج نہیں لگایا جاسکتا۔

Sindh PPP