Aaj News

اتوار, نومبر 17, 2024  
14 Jumada Al-Awwal 1446  

ایسے اقدامات کریں گےکہ مستقبل میں کسی کو ہارس ٹریڈنگ کی جرات نہیں ہو گی، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں منحرف اراکین کیخلاف سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کرنے کی ذمہ داری بابراعوان اور عامر محمود کیانی کو دے دی گئی۔
شائع 18 مارچ 2022 03:53pm

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں منحرف اراکین کیخلاف سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کرنے کی ذمہ داری بابراعوان اور عامر محمود کیانی کو دے دی گئی، وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ایسے اقدامات کریں گے کہ مستقبل میں کسی کو ہارس ٹریڈنگ کی جرات نہیں ہو گی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، وزیر داخلہ شیخ رشید، وزیراطلاعات فواد چوہدری ، وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی، وفاقی وزیرمنصوبہ بندی اسد عمر، وفاقی وزیرمملکت فرخ حبیب اور وفاقی وزیرعلی زیدی شریک ہوئے۔

اس کے علاوہ اجلا س میں مشیر برائے پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان ،اٹارنی جنرل اور دیگر نے بھی شرکت کی۔

اٹارنی جنرل خالد جاوید خان اور بابر اعوان نے آئینی اور قانونی پہلوؤں پر بریفنگ دی جبکہ تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے مختلف آپشنز کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں منحرف اراکین کخلا ف بھرپور کارروائی کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا،منحرف اراکین کیخلاف سپریم کورٹ میں ریفرنس دائر کیا جائے گا، جس کی ذمہ داریاں بابراعوان اور عامر محمود کیانی کو سونپی گئی ہیں۔

اجلاس میں 27 مارچ کا اسلام آباد جلسے کو کامیاب کرانے کئے ا پارٹی تنظیم کو متحرک کرنے کا فیصلہ بھی کیا گیا۔

اس کے علاوہ سیاسی کمیٹی کے اجلاس میں تحریک عدم اعتماد کو ناکام بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔ وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ منحرف اراکین کخلااف ایسے اقدامات کریں گے کہ مستقبل میں کسی کو ہارس ٹریڈنگ کی جرات نہیں ہو گی۔

وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن کی تمام جماعتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 27 مارچ کے جلسے میں قوم تبدیلی کے ساتھ نظر آئے گی۔

ذرائع کے مطابق عمران خان کا کہنا تھا یہ چاہے جتنا بھی پیسہ لگا لیں ان کا مقابلہ کروں گا، یہ لوگ مائنس ون چاہتے ہیں ایسا کسی صورت نہیں ہو سکتا، شکر ہے یہ مطالبہ کر رہے ہیں اس سے ہم اور اوپر جائیں گے۔

pm imran khan

Supreme Court

اسلام آباد

no confidence motion