Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزارت عظمیٰ کے حوالے سے شہباز شریف کے حق میں بینرز لگ گئے

لاہور:ملکی سیاست میں بدلتی صورتحال کے دوران پینا فلیکس کی سیاست...
شائع 18 مارچ 2022 12:58pm

لاہور:ملکی سیاست میں بدلتی صورتحال کے دوران پینا فلیکس کی سیاست میں بھی تیزی آگئی، پنجاب کی وزارت اعلیٰ کیلئے پرویز الہیٰ کے فلیکسز کے بعد وزارت عظمیٰ کے حوالے سے مسلم لیگ (ن)کے صدر شہباز شریف کے حق میں بینرز لگ گئے۔

لاہورکی احتساب عدالت کے باہر اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی تصویر والے بینرز لگ گئے جن پر’’وقت کی مجبوری ہے، شہباز شریف ضروری ہے‘‘ کی تحریر درج ہے۔

مسلم لیگ (ن)کے کارکنوں کا کہنا ہے کہ عمران خان کے جانے کا وقت آ گیا، وزیراعظم اب شہباز شریف ہی ہوں گے۔

لاہور اور گوجرانوالہ میں بھی 2روز قبل اسپیکر پنجاب اسمبلی پرویز الہیٰ کے حق میں پینا فلیکس اور بینرز لگائے گئے تھے جس پر پنجاب کی مجبوری ہے، پرویزالہی وزیراعلیٰ ضروری ہے، کی تحریردرج تھی۔

دوسری طرف فیصل آباد میں بھی پی ٹی آئی رہنما راجہ ریاض کی تصاویر والے فلیکس پر اپوزیشن سے رابطوں کے بعد سیاہی پھینک دی گئی۔

Shehbaz Sharif

lahore

Prime Minister