Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان بار کونسل کی شیخ رشید کے گورنر راج سے متعلق بیان کی شدید مذمت

وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا تھا کہ میں نے وزیراعظم عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ سندھ میں گورنر راج نافذ کر دیا جائے۔
شائع 18 مارچ 2022 02:25pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

اسلام آباد: پاکستان بار کونسل نے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کے گورنر راج سے متعلق بیان کی شدید الفاظ میں مذمت کردی۔

پاکستان بار کونسل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سندھ میں گورنر راج لگانے سے ملک میں انتشار پھیلنے کا خدشہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ گورنر راج سے جمہوری عمل کو نقصان پہنچے گا۔

دوسری جانب سندھ بار کونسل نے کہا کہ18ویں آئینی ترمیم کے ذریعے کسی بھی صوبے میں گورنر راج کے نفاذ کو بڑی حد تک محدود کر دیا گیا ہے کیونکہ پارلیمنٹ اور متعلقہ صوبائی اسمبلی کے پاس اس کو محدود کرنے کے وسیع اختیارات ہیں۔

معروف صحافی حامد میر نے کہا کہ افسوس اس ملک کا وزیر داخلہ آئین سے بالکل نابلد ہے آئین کے مطابق صدر کسی صوبے میں ہنگامی حالت کا اعلان صرف اس صورت میں کر سکتا ہے کہ اس صوبے کی اسمبلی اس سلسلے میں قرارداد پیش کرے اور پھر اس قرارداد کو پارلیمنٹ کے دونوں ایوانوں سے منظور کیا جائے، وزیر داخلہ کو آئین کا کچھ پتہ نہیں۔

صحافی عاطف حسین نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کے بعد کسی بھی صوبے میں گورنر راج لگانا اتنا آسان کام نہیں ہے۔

انہوں نے مزید آئین پاکستان کے آرٹیکل 234 کے تحت صدر کو گورنر راج لگانے سے پہلے قومی اسمبلی اور سینٹ سے جبکہ گورنر کو صوبائی اسمبلی سے منظوری لینا ہو گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا تھا کہ میں نے وزیراعظم عمران خان کو مشورہ دیا ہے کہ سندھ میں گورنر راج نافذ کر دیا جائے۔

Sheikh Rasheed

Hamid Mir

PTI MNA