Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی: جھگیوں میں آگ لگنے سے 5 افراد جھلس کر جاں بحق

کراچی کے علاقے گلشن اقبال عزیزبھٹی پارک کے قریب لگنے والی آگ نے 5جھگیوں کو اپنی لپیٹ میں لےلیا جبکہ فائر بریگیڈ کی 2گاڑیوں نے آگ پر قابو پالیا۔
شائع 18 مارچ 2022 09:45am

کراچی میں گلشن اقبال عزیزبھٹی پارک کے قریب جھگیوں میں آگ لگنے سے 5 افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے جبکہ فائر بریگیڈ کی 2گاڑیوں نے آگ پر قابو پالیا۔

کراچی کے علاقے گلشن اقبال عزیزبھٹی پارک کےقریب جھگیوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی،آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے 5جھگیوں کو اپنی لپیٹ میں لےلیا۔

آگ سےجھلس کر 2 بہنیں اور2بھائی جاں بحق ہوگئے، جاں بحق ہونے والوں میں 12 سال کی صائمہ، 11 سال کا فرحان، 9 سال کا کامران اور 8 سال کی طیبہ شامل ہے ۔

آگ سےجھلس کر زخمی ہونے والی ایک بچی کواسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی ، جس کے بعد اموات کی تعداد 5 ہوگئی۔

ریسکیو کی امدادی ٹیموں نے لاشوں کو اسپتال منتقل کیا جبکہ اطلاع ملنے پر پولیس اور فائربریگیڈ کی2گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ پرقابوپالیا۔

پولیس کے مطابق آگ شارٹ سرکٹ کے باعث لگی،آگ نے 5جھگیوں کو متاثرکیا،آتشزدگی کے وقت 5 بہن بھائی جھونپڑی میں موجود تھے ۔

karachi

fire