Aaj News

بدھ, دسمبر 25, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی ٹی آئی ایم این ایز سندھ ہاؤس میں اپنی مرضی سے رہ رہے ہیں: سعید غنی

سندھ حکومت کے وزیر اطلاعات سعید غنی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے...
شائع 17 مارچ 2022 08:25pm
Photo: FILE
Photo: FILE

سندھ حکومت کے وزیر اطلاعات سعید غنی نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے ناراض ایم این ایز اپنی مرضی سے سندھ ہاؤس آئے ہیں۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ عمران خان آپ کے دن گزر چکے ہیں اور جلد آپ کو سابق وزیراعظم کہا جائے گا۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ ان کے مہمان کافی عرصے سے اس حکومت کے خلاف تھے جو ان کی اسمبلی میں تقریروں اور ٹاک شوز سے ظاہر ہوتا ہے۔

تاہم، انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کے ناراض ایم این ایز نے آج کھل کر اظہار خیال کیا ہے۔

سعید غنی نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے کسی کو میڈیا کے سامنے آنے پر مجبور نہیں کیا اور واضح کیا کہ ابھی تک کسی بھی اسمبلی ممبر نے حکمران جماعت کو نہیں چھوڑا۔

انہوں نے کہا کہ سندھ ہاؤس ہر پارلیمنٹرین کے لیے کھلا ہے، اور وہ ہر اس شخص کو سہولت فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں جو وہاں سیکیورٹی کے لیے رہنا چاہتا ہے۔

انہوں نے سندھ ہاؤس کی نگرانی کی رپورٹس پر تنقید کرتے ہوئے اسے خلاف قانون قرار دیا۔

عمارت پر ممکنہ چھاپے کی اطلاعات پر غنی نے کہا کہ عمارت میں دہشت گرد نہیں بلکہ اسمبلی ممبران رہ رہے ہیں۔

Information Minister

اسلام آباد

Saeed Ghani

Sindh government

no trust move