Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

علی زیدی کا ایس ایس یو ڈی آئی جی کیخلاف فوری تحقیقات کا مطالبہ

وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا کہ مقصود میمن ایس ایس یو کو زرداری مافیا کی نجی فوج کے طور پر چلا رہا ہے۔
اپ ڈیٹ 18 مارچ 2022 09:29am
علی ذیدی کا کہنا تھا کہ اس طرح کے کرپٹ افسران قانون کو ناجائز استعمال کرتے ہیں
علی ذیدی کا کہنا تھا کہ اس طرح کے کرپٹ افسران قانون کو ناجائز استعمال کرتے ہیں

وفاقی وزیر بحری امور اور صدر پی ٹی آئی سندھ علی حیدر زیدی نے سندھ ہاؤس میں 400 ایس ایس یو سندھ کے اہلکاروں کی تعیناتی کے معاملے پراسپیشل سیکیورٹی یونٹ (ایس ایس یو) سندھ کے ڈی آئی جی مقصود میمن کے خلاف فوری تحقیقات کا مطالبہ کردیا۔

سیکریٹری اسٹیبلشمنٹ کو لکھے گئے خط میں ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت مذموم مقاصد کے لیے ملک کے سیاسی نظام کو سبوتاز کرنا چاہتی ہے جبکہ پولیس کا کام عوام کی جان و مال کو تحفظ فراہم کرنا ہے۔

خط میں انہوں نے کہا کہ ڈی آئی جی (ایس ایس یو) سندھ کے خلاف فوری کارروائی عمل میں لائی جائے، انہوں نے مزید کہا کہ انکوائری کی حتمی رپورٹ آنے تک ڈی آئی جی مقصود میمن کو معطل رکھا جائے۔

صدر پی ٹی آئی سندھ علی زیدی نے کہا کہ سندھ ایس ایس یو کے ڈی آئی جی مقصود میمن کو 5 فروری کو شوکاز جاری کیا گیا تھا جبکہ مقصود میمن نے اپنے تبادلے کے احکامات کی تعمیل کرنے سے انکار کیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ مقصود میمن نے سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کر کے حکم امتناعی حاصل کیا، مقصود میمن ایس ایس یو کو زرداری مافیا کی نجی فوج کے طور پر چلا رہا ہے۔

تاہم علی ذیدی کا کہنا تھا کہ اس طرح کے کرپٹ افسران قانون کو ناجائز استعمال کرتے ہیں۔

Asif Zardari

Sindh House