Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوئٹہ: ینگ ڈاکٹرز نے سیکیورٹی خدشات پر احتجاجی ریلی موخر کردی

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ حکومتی ہٹ دھرمی کیخلاف احتجاج بدستور جاری رہے گا تاہم آئندہ کیلئے احتجاجی شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائےگا
شائع 17 مارچ 2022 03:56pm
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن   پریس کانفرنس کرتے ہوئے۔
ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پریس کانفرنس کرتے ہوئے۔

کوئٹہ: شہر میں حالیہ سیکیورٹی خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے ینگ ڈاکٹرز، پیرامیڈیکس فیڈریشن اور ینگ نرسز کی جانب سے آج منعقد کی جانے والی مشترکہ احتجاجی ریلی موخر کردی گئی ہے۔

ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ڈاکٹرز، پیرامیڈیکس اور ینگ نرسز کے ممبران کی حفاظت اور ان کیلئے ایک پرامن ماحول اولین ترجیح ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومتی ہٹ دھرمی کیخلاف احتجاج بدستور جاری رہے گا تاہم آئندہ کیلئے احتجاجی شیڈول کا اعلان بعد میں کیا جائےگا۔

اعلامیے میں انہوں نے عملے کو ہدایت دی کہ شہر میں حالیہ سیکیورٹی خدشات کو مدنظر رکھتے ہوئے تمام ڈاکٹرز، پیرامیڈیکس اور نرسز ایمرجنسی وارڈز اور ٹراما سینٹر میں اپنی حاضری یقینی بنائیں۔

علاوہ ازیں کسی بھی ایمرجنسی صورتحال سے نمٹنے کیلئے تمام ڈاکٹرز، پیرامیڈیکس اور نرسز ہمہ وقت تیار رہیں تاکہ عوام کو کسی بھی مشکل کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

واضح رہے کہ 15 مارچ کو پریس کانفرنس میں دیئے گئے شیڈول کے مطابق ینگ ڈاکٹرز، آل پاکستان پیرامیڈیکل اسٹاف فیڈریشن کو احتجاجی ریلی 17 مارچ کو سول ہسپتال سے منعقد کی جانی تھی۔

quetta