Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

تصادم کی طرف نہ جائیں، حالات کشیدہ ہوئے تو جھاڑو پھر جائے گا، شیخ رشید

اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے سیاسی مخالفین کو خبردار...
شائع 17 مارچ 2022 01:54pm

اسلام آباد:وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے سیاسی مخالفین کو خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ تصادم کی طرف نہ جائیں ،حالات کشیدہ ہوئے تو جھاڑو پھر جائے گا، پھر ہاتھ ملتے رہ جائیں گے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتےہوئے وزیرداخلہ شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان نے وزراء کی ڈیوٹی لگائی ہے کہ اتحادیوں سے رابطے رکھیں، 25 سے مطلع صاف ہونا شروع ہوجائے گا، عمران خان کو انشاءاللہ کامیابی ہوگی، 27مارچ کو ڈی چوک میں جلسہ ہوگا۔

وزیرداخلہ کا کہنا تھا کہ سندھ ہاؤس اسلام آباد میں جوکچھ ہورہا ہے سب کو پتہ ہے، امن و امان برقرار رکھنا وزارت داخلہ کی ذمہ داری ہے، بطور وزیرداخلہ میری کوشش ہوگی کہ امن و امان برقراررہے، سندھ ہاؤس میں کچھ لوگ ہیں جنہوں نےتین چارسوپولیس والےبلائے ہیں۔

شیخ رشید نے کہا کہ بَکنے والے اور بِکنے والے کو کبھی عزت نہیں ملتی، قوم کا فرض ہے ضمیر فروشوں کا منہ کالا کرے، 25 مارچ کواپوزیشن کا جلس ہونا ہے،سیکیورٹی دیں گے،پہلاموقع ہے کہ شہبازشریف کی بلی بھی تھیلےسےباہر آگئی،قومی حکومت کی بات کرکےشہبازشریف ایکسپوز ہوگئے۔

وزیرداخلہ شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ حالات تصادم کی طرف نہ لے کر جائیں،حالات کشیدہ ہوئے تو جھاڑو پھر جائے گی، ووٹ کوعزت دینےوالےقومی حکومت کی بات کررہےہیں،ووٹ کوعزت دوکانعرہ کہاں گیا،یہ ووٹ کو گڑھےمیں ڈالنے جارہے ہیں، یہ ٹیکنوکریٹ حکومت بنانےکی بات کررہے ہیں ۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ 25مارچ کے بعد شیخ رشیدکاسیاسی ڈنڈاان اینشک ہوگا،عمران خان ان کی بیوقوفیوں سے زیادہ مقبول ہورہےہیں،سیاست میں ٹائمنگ کی بہت اہمیت ہے۔

Interior Minister

Sheikh Rasheed

اسلام آباد

no confidence motion