Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوئٹہ شہر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ، تمام سرکاری اسکولز 2 روز کیلئے بند

کوئٹہ شہر میں حالیہ دہشت گردی کے تھریٹ کے بعد شہر میٹرک کے جمرات اور جمعہ کو ہونےوالے امتحانات بھی ملتوی کردئیے گئے۔
اپ ڈیٹ 17 مارچ 2022 01:57pm

کوئٹہ شہر میں حالیہ دہشت گردی کے تھریٹ کے بعد شہر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی، شہر کے تمام سرکاری اسکولز 2 روز کیلئے بند کردئیے گئے جبکہ جمرات اور جمعہ کو ہونے والے میٹرک کے سالانہ پرچے بھی ملتوی کردئیے گئے ۔

کوئٹہ میں حالیہ دہشت گردی کے تھریٹ کے بعد شہر بھر میں تمام سرکاری اسکولز و کالجز اور یونیورسٹیز 2 روز کیلئے بند کردی گئی ہیں جبکہ میٹرک کے جمرات اور جمعہ کو ہونےوالے امتحانات بھی ملتوی کردئیے گئے۔

چیئرپرسن بلوچستان بورڈ سعدیہ فاروقی کے مطابق کوئٹہ کے علاؤہ دیگر اضلاع میں امتحان معمول کے مطابق ہوگا جبکہ کینسل پرچوں کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا ۔

دوسری جانب شہر کے حساس مقامات پر سیکیورٹی بڑھا دی گئی،ریلوے اسٹیشن ،اسپتالوں اوربازاروں میں پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کے گشت میں اضافہ کردیا گیا ۔

محکمہ داخلہ بلوچستان نے تمام کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز اور پولیس افسران کو الرٹ رہنےاور شہر کے خارجی و داخلہ راستوں پر کڑی نگرانی کی ہدایات جاری کردی گئیں ۔

quetta

security high alert

Schools

security threats