Aaj News

پیر, نومبر 04, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

تحریک عدم اعتماد: تصادم روکنے کیلئے سپریم کورٹ بار نے عدالت کا دروازہ کھٹکھٹا دیا

اسلام آباد: تحریک عدم اعتماد کے معاملہ پر سیاسی جماعتوں میں...
شائع 17 مارچ 2022 12:09pm

رپورٹ: احمد عدیل سرفراز

اسلام آباد: تحریک عدم اعتماد کے معاملہ پر سیاسی جماعتوں میں ممکنہ تصادم کو روکنے کیلئے سپریم کورٹ بار نے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹا دیا۔

سپریم کورٹ بار نے تصادم روکنے کی آئینی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کی ہے، درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ تحریک عدم اعتماد آرٹیکل 95 کے تحت کسی بھی وزیر اعظم کو ہٹانے کا آئینی راستہ ہے، سیاسی بیانات سے عدم اعتماد کے روز فریقین کے درمیان تصادم کا خطرہ ہے، سپریم کورٹ تمام اسٹیلک ہولڈرز کو عدم اعتماد کا عمل پرامن انداز سے مکمل ہونے کا حکم دے۔

درخواست میں وزیراعظم اور اپوزیشن لیڈر، اسپیکر قومی اسمبلی،وزارت داخلہ،دفاع، آئی جی اسلام آباد اور ڈپٹی کمشنر کو بھی فریق بنایا گیا ہے۔

سپریم کورٹ بار نے استدعا کی ہے کہ سپریم کورٹ تمام ریاستی حکام کو آئینی حدود میں رہنے کا حکم دے ،اسپیکر قومی اسمبلی کو اپنی آئینی ذمہداریاں پوری کرنے کا حکم دے۔

Supreme Court

اسلام آباد

Violation

no confidence motion

Political Parties

Supreme Court Bar