Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاک فوج نے 23مارچ کی مناسبت سے ملی نغمہ 'شاد رہے پاکستان' جاری کردیا

راولپنڈی :پاک فوج نے 23مارچ کی مناسبت سے ملی نغمہ 'شاد رہے پاکستان...
شائع 17 مارچ 2022 12:05pm

راولپنڈی :پاک فوج نے 23مارچ کی مناسبت سے ملی نغمہ 'شاد رہے پاکستان 'جاری کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )نے 23 مارچ کے حوالے سے ملی نغمہ ' شاد رہے پاکستان 'جاری کردیا، یہ ملی نغمہ پاکستان کی گولڈن جوبلی کے سلسلے میں جاری کیا گیا ۔

’شاد رہے پاکستان ‘23مارچ 2022کے عنوان سے یہ منفرد انداز میں تیار کیا جانے والا ملی نغمہ ہے، یہ گیت اس ارضِ پاک کے نام ایک ایسی دعا ہے جو ہر پاکستانی کے دل کی آواز بن کر اعلان کر رہا ہے کہ شاد تھا، شاد ہے اور شاد رہے یہ پاکستان۔

یہ گیت شاندار ماضی، پرعزم حال اور خوشحال مستقبل جیسی نیک تمناوٴں کا مظہر ہے، پاکستان کے معروف کمپوزر شجا ع حیدر نے اس گیت کو نا صرف لکھا ہے بلکہ اس کی خوبصورت دْھن بھی ترتیب دی ہے۔

یشل شاہد اور شجاع حیدر کی بہترین آوازوں نے اس گیت کو اور بھی خوبصورت بنا دیا ہے۔

ISPR

Pak army