Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

جاپان میں 7.3 شدت کازلزلہ، ایک شخص ہلاک، 88 زخمی، سونامی وارننگ واپس لے لی گئی

ٹوکیو:جاپان کے مشرقی علاقوں میں 7.3شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس ...
شائع 17 مارچ 2022 09:22am

ٹوکیو:جاپان کے مشرقی علاقوں میں 7.3شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے،جس کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 88 زخمی ہوگئے جبکہ سونامی کی وارننگ واپس لے لی گئی۔

غیر ملکی میڈ یا رپورٹس کے مطابق زلزلے کے فوکوشیما سمیت کئی شہروں میں محسوس کئے گئے جبکہ زلزلے کی شدت 7.3 تھی، زلزلے کی گہرائی زیر سمندر 60 کلومیٹر تھی جس کے باعث کئی جاپان کے کئی شہر لرز اٹھے۔

زلزلے کے باعث ایک شخص ہلاک ہوگیا جبکہ 88زخمی ہوگئے،زلزلے کے باعث ہزاروں گھروں کی بجلی معطل ہوگئی اور لوگ خوف وہراس کے باعث سڑکوں پر نکل آئے۔

ساحلی شہر فوکوشیما میں زلزلے کے فوری بعد جاری کی گئی سونامی کی واننگ واپس لے لی گئی۔

زلزلے کے فوری بعد نقصانات کی خبریں تاحال سامنے نہیں آئی ہیں لیکن جاپان سے آنے والی ویڈیو ز میں اس خوفناک زلزلے کو دیکھا جا سکتا ہے۔

earthquake

tokyo

Japan

Tsunami