Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پیپلزپارٹی نے ہزاروں اساتذہ میرٹ پر بھرتی کیے ہیں: سردار شاہ

رپورٹ:کامران شیخ کراچی: سرکاری اسکولوں میں اب غیرحاضررہنے اور...
اپ ڈیٹ 16 مارچ 2022 08:41pm

رپورٹ:کامران شیخ

کراچی: سرکاری اسکولوں میں اب غیرحاضررہنے اور دیر سے آنیوالے پکڑے جائیں گے۔۔۔صوبے میں "سندھ اسکول ڈیلی مانیٹرنگ سسٹم" متعارف کرادیا گیا ہے۔

اس سسٹم کے ذریعے اساتذہ، اسٹاف اور طلبہ کی مکمل مانیٹرنگ کی جائیگی۔

یونیسیف اور یورپی یونین کے تعاون سے حاضری یقینی بنانیوالی ڈیجیٹل ایپلی کیشن لانچ کردی گئی ہے۔

ڈیجیٹل ایپلی کیشن کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد نورمحمد ولیج لیاری کراچی میں ہوا۔

افتتاحی تقریب میں وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ، یورپی یونین کے ہیڈ آف کوآپریشن ، یونیسیف کے نمائندہ،اور دیگر متعلقہ افسران شریک ہوئے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ نے کہا کہ یہ ایک انقلابی قدم ہے آج کا دن بہت ہی خوش آئند ہے بہت پہلے ہی اس سسٹم کی طرح مانیٹرنگ شروع ہونی چاہیے تھی۔

انہوں نے کہا کہ میں آؤٹ آف اسکول بچوں کی بتائی جانی والی تعداد کو نہیں مانتا کیونکہ حالیہ آدم شماری میں بتائی گئی بچوں کی کل تعداد اور پھر سرکاری و نجی اسکولوں اور مدرسوں میں زیر تعلیم بچوں کی تعداد کی گنتی کرینگے تو بتائی جانے والی 60 لاکھ آؤٹ آف اسکول بچوں کی تعداد مشکوک بن جائے گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سسٹم کی فوری طور پر مزید توسیع کی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ تعلقہ سطح کے تمام اسکولز مانیٹر کئے جائیں گے اور اس کیلئے محکمہ کے افسران فوری طور پر حکمت عملی مرتب کرینگےاس مؤثر سسٹم کو مزید بڑھاکر بچوں کی تعلیم کے فروغ میں اہم کردار ادا ہوسکے گا۔

سید سردار علی شاہ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو بار بارذاتی طور پر اساتذہ و طلبا کی مانیٹرنگ کے بابت پوچھتے رہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میڈیا کے دوستوں کو گذارش ہے کہ اکثر اوقات سندھ کے حوالے سے مختلف ڈیٹا بہت غلط طریقے سے پیش کیا جاتا رہا ہے میں گذشتہ دنوں پنجاب میں تھا تو وہاں بھی سرکاری سسٹم کو بغور دیکھا میڈیا کے دوست سندھ کی اچھی چیزوں اور کامیابیوں کو بھی ہائی لائیٹ کریں صرف تنقید ہی نہ دکھانی چاہیے۔

میڈیا کی طرف سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ 14 سالوں میں بیشمار اسکولز بنے ہیں اور اسی پیپلز پارٹی نے 50-50 ہزار اساتذہ میرٹ پر بھی بھرتی کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسکولوں پر کسی قسم کا کوئی قبضہ برداشت نہیں کرونگااور حالیہ دنوں میں ایسے دو معاملات سامنے آئے جبکہ درحقیقت وہ دونوں معاملات عدالتی فیصلے کے مطابق ہوئے ہیں ۔

تقریب سے خطاب میں ڈائریکٹرجنرل مانیٹرنگ جنید سموں نے کہا کہ آج کی یہ ڈجیٹل ایجوکیشن بہت بڑا سنگ میل ہے جس میں اینڈرائڈ ایپلیکیشن کے ذریعے طلبا و اساتذہ کی روزانہ کی بنیاد پر حاضری ہوسکے گی۔

انہوں نے کہا کہ شروعاتی طور پر نیا مانیٹرنگ سسٹم سندھ کے ہر ضلع میں سے ایک اسکول اور ٹوٹل 30 اسکولوں میں لانچ کیا گیا ہے۔

یونیسیف کے نمائندہ ڈاکٹرانوسا کبورے نے کہا کہ اسکولز کے بند ہونے سے بہت سارے بچے پڑھائی چھوڑ گئے تھے جس سے پاکستان میں تعلیم کی فراہمی کے عمل میں مداخلت ہوئی۔

انہوں نے کہا کہ یونیسیف کا سندھ حکومت کے محکمہ تعلیم کے ساتھ دیرینہ تعاون رہا ہے جس کو ہم مستقبل میں بھی جاری رکھیں گے ۔

Education Minister

karachi

sindh

sardar shah